منہ کی صفائی: صرف  نو آسان سی   تجاویز

ڈاکٹر محمد یحییٰ نوری

اپنے منہ کو صاف ستھرا رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

صاف ستھرا منہ آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتا ہے۔

صرف چند باتوں کو اپنے معمول میں شامل کر کے آپ اپنے منہ کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں۔

دن میں کم سے کم دو مرتبہ دانتوں کی برش سے اچھی طرح صفائی کریں

مسواک کا کثرت سے استعمال کریں۔

میٹھا کھانے کے بعد اچھی طرح کلی اور داتنوں کی صفائی کریں

 تمباکو ، پان ، چھالیہ ، سگریٹ سے پرہیز کریں

دانتوں کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی  کا خیال رکھیں۔

 ڈینٹل فلاس کا استعمال کرنے کی کوشش کریں

ماوتھ واش کا استعمال کریں۔

اپنے ڈینٹسٹ سے چھے ماہ میں دانتوں کا معائنہ کرائیں۔

بدبو دار اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔

یہ چند چھوٹی چھوٹی سی عادتیں ہیں جنہیں اپنا کر نہ صرف آپ اپنی صحت و صفائی کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ایک پرکشش شخصیت کے مالک بھی بن سکتے ہیں۔۔