ماں کا دودھ : ماں کے لیے مفید ، بچے کے لیے اہم ترین غذا
ڈاکٹر محمد یحییٰ نوری
بچے کے پیدا ہوتے ہی اس کی غذا ماں کے جسم میں اتر چکی ہوتی ہے۔
ماں کا دودھ وہ غذا ہے جس کا کوئی نعم البدل موجود نہیں ۔
یہ نہ صرف بچے کی غذائی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ ماں کے لیے بھی مختلف فوائد رکھتا
ہے۔
ماں کا دودھ پینے والے بچے صحت مند رہتے ہیں، بہت سی بیماریوں سے محفوظ
ماں کا دودھ پینے والے بچے ، دیگر بچوں کے مقابلے میں صحت مند رہتے ہیں۔
ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
ان کا نظام ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور وہ بوتل کے ذریعے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔دست اور اسہال کی شکایت کم ہوتی ہے۔ قبض ، معدے کی سوزش کی تکالیف نہیں پیدا ہوتیں۔
نزلہ و زکام، اور سانس کی بیماریاں کم پیدا ہوتی ہیں۔
ماں کا دودھ کان کے انفیکشن سے بچاؤ فراہم کرتا ہے۔۔
گردن توڑ بخار کے جراثیم سے بچاتا ہے۔۔؎
ان بچوں میں جو ماں کا دودھ پیتے ہیں اموات کی شرح دیگر بچوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔
ماں کے دودھ میں ایسے کون سے اجزاء ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں؟
ماں کا دودھ وافر اور آسانی سے جذب ہونے والے غذائی اجزاء، اینٹی آکسیڈنٹس، انزائمز اور ماں کے اندر بننے والی اینٹی باڈیز فراہم کرتا ہے۔
کیوں کہ ماں کے جسم کا دفاعی نظام زیادہ مضبوط ہوتا ہے، وہ جراثیم کے خلاف وافر مقدار میں اینٹی باڈیز بناتا ہے۔
یہ اینٹی باڈیز اس کے بچے کو بیماری سے بچانے کے لیے ماں کے دودھ میں خارج ہوتی ہیں۔
ان میں سے سب سے اہم امیونو گلوبیولن اے ہے جو بچےکو اس کے جسم پر حملہ آور ہونے والے جراثیم سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
ماں کا دودھ پینے والے بچے جذباتی طور پر بہتر ہوتے ہیں۔
بچوں کو دودھ پلانا ماں کے لیے افادیت رکھتا ہے
حمل کے دوران ماں کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے۔ دودھ پلانے سے ماں کے وزن میں کمی آتی ہے کیوں کہ دودھ پلانے کا عمل روزانہ اضافی کیلوریز جلانے کا باعث بنتا ہے۔۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بچہ دانی کے سکڑنے اور معمول کے سائز میں واپس آنے میں مدد دیتا ہے۔
زچگی کے بعد بہنے والی خون کی مقدار میں کمی کرتا ہے۔
ذہنی دباؤ سے مقابلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دودھ پلانے کا عمل ماں کے لیے جذباتی طور پر طمانیت کا باعث بنتا ہے اور اس کی اپنے بچے کے ساتھ جذباتی وابستگی بہتر بناتا ہے۔
دودھ پلانے والی ماؤں میں چھاتی کے سرطان کی شرح کم ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ کئی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
Recent Comments