چکن گنیا
ڈاکٹر محمد یحیی نوری
حالیہ بارشوں کے بعد مچھر وں کی بہتات ہے اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں بڑھتی جا
رہی ہیں۔
لوگ بڑی تیزی سے ملیریا اور ڈینگی کا شکار ہو رہے ہیں اور یہ امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔
ملیریا کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ڈینگی کے بارے میں بنیادی معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
چکن گنیا کیا ہے؟
چکن گنیا وائرس سے پیدا ہونے والا ایک مرض ہے اور چکن گنیا وائرس بھی ایڈیز مچھر سے پھیلتا ہے جو ڈینگی کا بھی سبب ہے۔ یہ مچھر عام طور سے دن کی روشنی میں کاٹتے ہیں۔
چکن گنیا کی علامات کیا ہیں؟
چکن گنیا میں تیز بخار ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جوڑوں میں درد، جو خاص طور پر ٹخنوں کو متاثر کرتا ہے ۔
یہ علامات اچانک شروع ہوتی ہیں۔
جوڑوں کے درد کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جاتے جاتے جاتا ہے اور بعض اوقات مہینوں لوگوں کو پریشان کرتا ہے۔
ساتھ ہی اکثر جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے بھی بن جاتے ہیں۔
کچھ افراد میں یہ دماغ کی سوزش کا بھی باعث بنتا ہے اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا اس کا کوئی علاج ہے یا ویکسین ہے؟
فی الحال نہ اس مرض کا کوئی مخصوص علاج ہے اور نہ کوئی ویکسین۔
یہ آہستہ آہستہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اگر علامات زیادہ ہوں تو علامات کے لیے ادویات تجویز کی جا سکتی ہیں۔
چکن گنیا کی تشخیص کیسے ہوتی ہے؟
چکن گنیا کی تشخیص کے لیے لیباٹری میں عام طور سےخون میں جسم کے مدافعتی نظام سے پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز دیکھی جاتی ہیں جن کی موجودگی مرض کے ہونے نہ ہونے اور مرض ہونے کی صورت میں علالت کی مدت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔
چکن گنیا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر
چکن گنیا سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ مچھر وں کی افزائش کو روکا جائے ۔
اور خود کو اور گھر کے بچوں کو مچھر کے کاٹنے سے بچایا جائے۔
مزید معلومات آپ یہاں سےپڑ ھ سکتے ہیں۔
Recent Comments