ڈینٹل امپلانٹ: دانتوں کی پیوند کاری

ڈاکٹر اقصیٰ آصف

 دنیا میں لاکھوں  لوگ دانتوں کے گر جانے سے پریشان ہیں۔

دانت گر جانے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں دانتوں  کی خرابی، ان کی حفاظت نہ کرنا اور دانتوں کی ہڈی کا گل جانا   شامل ہیں۔

پہلے اس کا حل صرف دانتوں کے درمیان برج یا ڈینچر یعنی   عارضی مصنوعی دانت ہوا کرتے تھے مگر اب جبڑے میں مصنوعی دانتوں کو مستقل طور پر لگادیا جاتا ہے جسے ڈینٹل امپلانٹ کہتے ہیں۔

ڈینٹل امپلانٹ  دانت کی جڑ کے ساتھ لگایا جاتا ہے اور یہ قدرتی دانتوں کی طرح کام کرتا ہے۔

اس کے ذریعے آپ اپنے گرے ہوئے دانتوں کو مکمل طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔

عام طور سے دانت نکل جانے کے بعد ارد گرد کی جبڑے کی ہڈی بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہے اور آہستہ آہستہ گھل جاتی ہے۔

ڈینٹل امپلانٹ اس ہڈی کو گھلنے سے بھی بچاتے ہیں۔

ڈینٹل امپلانٹ کسے  لگایا جا سکتا ہے ؟

ڈینٹل امپلانٹ ان مریضوں کو لگایا جا سکتا ہے جن کے دانت گر چکے ہو ں  اور

وہ عارضی مصنوعی دانت برداشت نہ کر رہے ہوں یا ان سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہوں۔

ان کے مسوڑھے صحت مند ہوں۔

دانتوں کے ارد گرد کی ہڈی اور باقی اجزاء صحت مند ہوں۔

ڈینٹل امپلانٹ کیسے لگایا جاتا ؟

ڈینٹل امپلانٹ لگانے کے لیے پوری  منصوبہ بندی بنائی  جاتی ہیں

منصوبہ بندی کے وقت  آپکے پورے دانتوں کا موائنہ کیا جاتا ہے

اور ایکز ریس اور سی ٹی  سکین کے زریعے ہڈی کی معیار اور مقدار  کو جانچا جاتا ہے

ہڈی کی مقدار درست ہو تو امپلانٹ لگایا جاتا ہے

امپلانٹ لگانے کا طریقہ

دانتوں کی پیوندکاری کے دوران منہ کو سن کر دیا جاتا ہے۔

جس جگہ امپلانٹ لگانا ہو وہاں اگر ٹوٹاپھوٹا دانت موجود ہو تو اسے نکال دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد ٹائٹینیم کے بنے ہوئے امپلانٹ کو ساکٹ میں لگا دیا جاتا ہے۔

آہستہ آہستہ ہڈی اس کے گرد بڑھ کر اسے گھیر لیتی ہے اور یہ مضبوطی سے اپنی جگہ جم جاتا ہے۔

اس عمل میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے۔

جب امپلانٹ ہڈی کے ساتھ مل جاتا ہے تو   دھات کا  ایک چھوٹا سا ٹکڑا جسے ابٹمنٹ کہتے اسے دانت کو مضبوط طریقے سے پکڑنے کے لئے ساتھ لگادیا جاتا ہے۔

اس کے بعد آپ کے جبڑے کے حساب سے آپ کے دانتوں کا ناپ لے گر ایک کراؤن بنایا جاتا ہے جسے اس ابٹمنٹ پر بٹھا دیا جاتا ہے  ۔

اب آپ کا مصنوعی دانت قدرتی دانتوں کی طرح دکھتا اور کام کرتا ہے۔

ڈینٹل امپلانٹ کے فوائد

ڈینٹل امپلانٹ قدرتی دانت کی طرح نظر آتے  ہیں  کیونکہ وہ ہڈی کے ساتھ جڑ جاتے  ہیں اور مستقل ہوتے ہیں

امپلانٹ  ڈینچر کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ ہوتا ہے ۔

 یہ آپ کی مسکراہٹ برقرار رکھتا ہے اور آپ کا اعتماد بڑھاتا ہے

ڈینٹل امپلانٹ قدرتی دانت کی طرح کام کرتے اور آپ اپنی پسند کا کھانا  بغیر کسی تکلیف کے کھا سکتے ہیں۔

ڈینٹل امپلانٹ آپکی  دانتوں کی صفائ کو متاثر نہیں کرتا۔

ڈینٹل امپلانٹ کے لیے دانتوں کو کاٹنا یا چھوٹا نہیں کرنا پڑتا۔

یہ طویل عرصے تک ساتھ دیتا ہے۔

 

ڈینٹل امپلانٹ کب نہیں لگا سکتے؟

جب دانتوں کے نیچے  ہڈی کم ہو یا بہت باریک یا نرم ہو اس  پر ڈینٹل امپلانٹ نہیں لگایا جا سکتا۔

مریض جن میں نشے یا تمباکو نوشی کی  عادت ہو اور وہ اپنے منہ کی صفائی کو برقرار نہ رکھ سکیں انہیں ڈینٹل امپلانٹ نہیں لگایا جا سکتا۔

دل کے مریض کو ڈینٹل امپلانٹ نہیں لگایا جا سکتا۔

وہ  مریض جنکو  دانت چبانے یا پیسنے کی عادت ہو ان پر ڈینٹل امپلانٹ نہیں لگایا جاتا۔

 وہ مریض جنکو کوئی طبی مرض ہو اور اسکا علاج چل رہا ہو یا پھر  کچھ وقت پہلے کوئی سرجری ہوئی هو تو ڈینٹل امپلانٹ نہیں لگایا جا سکتا

مریض جن کا  بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول نہ ہوسکے

وہ مریض جن کے ساتھ کوئی  شدید نفسیاتی مسائل ہوں۔

وہ مریض جن کو خون کے نہ رکنے کے مسائل ہوں انہیں ڈینٹل امپلانٹ نہیں لگایا جا سکتا۔

وہ مریض جو ایسی دوائی لے رہے ہو جو انکی قوت مدافعت کو کمزور کر رہی ہو

وہ مریض جنکو ہیپاٹائٹس یا اور کوئی بڑا مرض ہو ان پر امپلانٹ نہیں لگایا جا سکتا۔

امپلانٹ  ناکام ہونے کی علامات

مسوڑھوں  کا سوج جانا

دانت میں تکلیف اور چبن

چبانے میں تکلیف

امپلانٹ کا کمزور ہوجانا یا جگہ  سے ہل جانا

کسی قسم کی کوئی الرجی ہو جانا

ڈینٹل امپلانٹ  سرجری کے بعد مریض کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے ؟

امپلانٹ کی جگہ پر انفیکشن

دانتوں کے  بقیہ حصے میں تکلیف ۔

 منہ کے اندر موجود اعصاب کی تکلیف جس کی وجہ سے مریض کو درد یا جھنجھناہٹ وغیرہ محسوس ہو سکتے ہیں۔

 

ڈینٹل امپلانٹس کتنے کامیاب ہیں؟

امپلانٹس کی کامیابی کی شرح اس بات پر منحصر ہے کہ جبڑے میں ایمپلانٹس کہاں لگائے جاتے ہیں لیکن عام طور پر، دانتوں کے امپلانٹس کی کامیابی کی شرح 98% تک ہوتی ہیں ۔

 مناسب دیکھ بھال کے ساتھ امپلانٹس زندگی بھر چل سکتے ہیں۔

میں امپلانٹس کی دیکھ بھال کیسے کروں؟

امپلانٹس کو قدرتی دانتوں کی طرح دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

 برش کرنا، فلاس کرنا، اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش سے کلی کرنا، اور دانتوں کا باقاعدہ چیک اپ ڈینٹل امپلانٹ کی  دیکھ بھال کے لیے ضروری ہیں۔