انگوٹھی جو آپ کی صحت کا خیال رکھے گی
ڈاکٹر محمد یحییٰ نوری
آپ نے سمارٹ واچ یا پیڈو میٹرز تو دیکھے ہوں گے جو آپ کی صحت سے متعلق چند معاملات کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
آپ نے قدم کتنے اٹھائے؟
آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتا ر کیا رہی؟
آپ نے کوئی ورزش کی یا نہیں؟
:مسقبل کی سمارٹ انگوٹھی
مستقبل میں آپ اپنا یہ سار ا ریکارڈ صرف ایک سمارٹ انگوٹھی کی مدد سے محفوظ کر سکیں گے۔
اورا رنگ نامی یہ انگوٹھی فِن لینڈ کی ایک کمپنی نے متعارف کروائی ہے جس کا مقصد لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ ایک سادہ سی انگوٹھی ہے جس میں متعدد سینسر ز لگے ہوئے ہیں جو آپ کی صحت سے متعلق معلومات ریکارڈ کرتے ہیں۔
۲۹۹ ڈالر کی قیمت میں دستیاب یہ انگوٹھی چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔
آپ کی صحت کا ریکارڈ- آپ کی ایک انگلی کے ذریعے
اس کے مکمل فیچرز شروع کے چھے مہینے تو بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوں گے مگر اس کےبعد ان سے پورے طور پر فائدہ اٹھانے کے لیے 5.99 ڈالر ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔
یہ انگوٹھی آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتا ر ، آپ کے سونے کے دورانیے اور نیند کی کوالٹی ، خون میں آکسیجن کی مقدار اور جسم کے درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھ سکے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ خواتین کو ان کے جسم میں ہونے والی ماہانہ کیمیائی تبدیلیوں اور ماہواری کے وقت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر سکے گی۔
اس کی ایپ کے ساتھ متعلقہ لائبریری میں صحت و تندرستی سے متعلق راہنمائی موجود ہو گی جس سے بندہ بوقت ضرورت فائدہ اٹھا سکے گا۔
اس وقت یہ سہولیات صرف آئی او ایس کے لیے دستیاب ہیں مگر جلد ہے اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہوں گی۔
مزید معلومات آپ انگوٹھی کی ویب سائٹ پر حاصل کر سکتے ہیں۔
Recent Comments