بدبو دار پیر: سردیوں کی سوغات

ڈاکٹر محمد یحییٰ نوری

سردیاں آ گئی ہیں۔

اور اس کے ساتھ ہی طرح طرح کی سوغاتیں۔۔

 گرم کپڑے بھی نکل آئے ہیں۔

سردیوں کا ایک اپنا مزہ ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیںَ۔۔

جلد پھٹنے لگتی ہے اور پیروں سے اکثر بو آنے لگتی ہے۔۔

اکثر جس کے پیروں سے بو آ رہی ہو اسے علم نہیں ہو پاتا مگر ارد گرد بیٹھے ہوئے افراد پر یہ انتہائی گراں گزرتا ہے اور  انسان کا تاثر انتہائی خراب ہو جاتا ہے۔

آج ہم اس کی وجوہات اور اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ تجاویز پیش کریں گے۔۔

پیروں سے بو کیوں آتی ہے؟

پیروں سے بو آنے کی اصل وجہ جراثیم ہیں۔

وہ جراثیم جو  جلد پر موجود ہوتے ہیں اور پسینے میں پائے جانے والے مرکبات میں پروان چڑھتے ہیں۔

موٹی جرابیں اور روزانہ کی بنیادوں پر استعمال ہونے والے جوتے جلد کو نم رکھتے ہیں  ان جراثیم کو پنپنے کا ماحول فراہم کرتے ہیں۔

ان جراثیم کی نمو کچھ ایسے مادے پیدا کرتی ہے جو جلد کو بدبودار بنا دیتے ہیں۔

اس بو سے بچنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟

.اس بو سے  بچنے کے کئی طریقے ہیں

۔ پیروں کی صفائی کا خیال  رکھیں اورانہیں  دن میں دو تین مرتبہ صابن سے دھو لیں تو پیروں کی بو کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔

۔ اپنے پیروں کو دھونے کے بعد اچھی طرح خشک کر لیا کریں، خاص طور پر انگلیوں کے درمیان کی جگہ کو۔

۔ تھوڑے کھلے جوتے پہنیں  اور جوتوں کو بدل بدل کر استعمال کریں تو یہ بھی پیروں کی بو کو کافی حد تک کم کر دیتا ہے۔

۔ جرابوں کو دن میں دو تین مرتبہ تبدیل کریں۔

۔ناخنوں کو چھوٹا رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ ان میں جراثیم پیدا نہ ہو سکیں۔