بی وٹامنز – ضرورت اور اہمیت
سمعیہ ضیاء
ماہر غذائیت
بی وٹامنز اچھی صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک صحت مند جسم کی تعمیر کے بلاکس کے طور پر، بی وٹامنز کا براہ راست اثر آپ کی توانائی کی سطح، دماغی افعال اور میٹابولزم پر پڑتا ہے۔
وٹامن بی کے فوائد کیا ہیں؟
خلیات کی صحت
توانائی کی سطح
اچھی بینائی
صحت مند دماغ کی سرگرمی
سرخ خون کے خلیات کی افزائش
بہتر ہاضمہ
ہارمونز کی پیداوار
قلبی صحت
وٹامن بی کی اقسام
بی وٹامنز کی بہت سی اقسام ہیں جن کی مختلف خصوصیات ہوتی ہیں جیسے
وٹامن بی1 اعصابی نظام، پٹھوں اور نظام انہضام میں پیچیدگیوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن بی 2 مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے۔
وٹامن بی 3 کی کمی جلد کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔
صحت مند ہارمونز کے لیے وٹامن بی 5 بہترین ہے۔
بی 7 بالوں اور ناخنوں کو مضبوط کرتا ہے۔
وٹامن بی 6 دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
وٹامن بی 9 سرخ خون کے خلیوں کی تشکیل اور صحت مند خلیوں کی نشوونما اور کام کے لیے اہم ہے۔
وٹامن بی 12 آپ کے جسم کے خون اور اعصابی خلیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
وٹامن سی کی کمی کی کیا علامات ہو سکتی ہیں؟
درج ذیل علامات اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ آپ کو وٹامن بی کی صحیح مقدار نہیں مل رہی ہے۔
خون کی کمی
تھکاوٹ و کمزوری
کمزور مدافعتی نظام
جلد پر دھبے
کھردرے ہونٹ
چڑچڑاپن یا ڈپریشن
انفیکشنز
آنتوں کے مسائل
پاؤں اور ہاتھوں کا سن ہونا یا جھنجھلاہٹ
وٹامن بی کی کمی والے کچھ لوگوں میں افسردگی، اضطراب اور موڈ میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
وٹامن بی کے ذرائع
بہت ساری غذاؤں میں بی وٹامنز ہوتے ہیں، جو انہیں آپ کی خوراک سے حاصل کرنا آسان بنا دیتے ہیں۔ ان وٹامنز کو کھانے کے مختلف ذرائع سے حاصل کرنا بہتر ہے۔ اس سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ آپ کو ہر قسم کی کافی مقدار مل رہی ہے۔
آپ ان غذاؤں میں وٹامن بی تلاش کر سکتے ہیں:
پھل
ہرے پتوں والی سبزیاں
دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات
انڈے
جگر اور گردے
چکن اور سرخ گوشت
مچھلیاں
اناج
دال، پھلیاں اور چنے
گری دار میوے اور بیج
کیاسپلیمینٹ ضروری ہیں؟
زیادہ تر لوگ اپنی خوراک کے ذریعے وٹامن بی حاصل کرتے ہیں۔
آپ کو سپلیمنٹ نہیں لینا چاہیے جب تک کہ آپ کا ڈاکٹر اس بات کی تصدیق نہ کر دے کہ آپ میں کسی مخصوص وٹامن کی کمی ہے۔
اس کی ضرورت تب پڑتی ہے اگر آپ :
پچاس سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں
حاملہ ہوں
دائمی صحت کے مسائل ہوں
سبزی خور غذا کھاتے ہوں
بی وٹامنز میں سے ہر ایک کے اپنے منفرد افعال ہوتے ہیں، لیکن وہ مناسب جذب اور بہترین صحت کے فوائد کے لیے ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ صحت مند اور متوازن غذا کھانے سے عام طور پر وہ تمام بی وٹامنز مہیا ہوں گے جن کی ایک شخص کو ضرورت ہوتی ہے۔
Recent Comments