ہاضمے کو کیسے بہتر بنایا جائے؟

سمعیہ ضیاء 

ماہر غذائیت 

ہاضمہ کو کیسے بہتر بنایا جائے؟

کبھی کبھار ہاضمے میں خلل کی علامات جیسے کہ پیٹ کی خرابی، سینے کی جلن، گیس، متلی، قبض یا اسہال کا سامنا ہر کسی کو ہوتا ہے۔

تاہم، اگران علامات کی کثرت ہوجائے، تو یہ زندگی میں بڑی پریشانی کا باعث بن سکتی ہیں۔

کیسے جانیں کہ آپ کا ہاضمہ ٹھیک ہے یا نہیں ؟

مستقل تیزابیت، گیس اور اپھارہ

مستقل قبض رہنا

نیند میں دشواری

میٹھے کی چاہ

ہاضمہ کا عدم توازن آپ کے جسم کی غذائی اجزاء کو جذب کرنے، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور چربی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے چند تجاویز:

کھانے کے بعد ایک چمچ گڑ اور گھی ملا کر کھانا نظام ہاضمہ کی صفائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دوپہر کے کھانے کے ساتھ یا شام میں دہی کا استعمال بہت مفید ہے۔

روزانہ ایک کیلا کھائیں، صبح ناشتے سے پہلے یا شام اسنیکس کے طور پر۔

دوپہر میں کم از کم پندرہ سے بیس منٹ تک قیلولہ کریں۔

اپنی جسمانی سرگرمی میں اضافہ کریں مثلا چہل قدمی، ورزش۔

 کن عادتوں کو ترک کرنا بہتر ہے؟

پانی نہ پینا ہاضمے کے مسائل کی خاص وجہ ہے۔ ذیادہ سے ذیادہ پانی پیئں اور ایسے پھل کھائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوجیسے تربوز، خربوزہ، کینو، اسٹرابیری، انناس وغیرہ

شام چار بجے کے بعد چائے، کافی کا استعمال کم سے کم کریں۔ ایک دن میں دو- تین کپ سے زیادہ چائے نہ پییں۔

اپنے آپ کو ایک جگہ تک محدود نہ رکھیں بلکہ  دن بھر مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

ایسی خوراک کا استعمال جس میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو جیسے بیکری کے اجزاء، پیزا، نگٹس اور دیگر فاسٹ فوڈز سے پرہیز کریں۔

نیند کی کمی بہت سے مسائل کی جڑ ہے ان میں ہاضمے کے مسائل بھی شامل ہیں۔

اگر آپ کو ہاضمہ کے مسائل کا سامنا ہے تو براہ کرم انہیں نظر انداز نہ کریں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔