وٹامن سی: ضرورت اور اہمیت
سمعیہ ضیاء
ماہر غذائیت
وٹامن سی (ایسکوربک ایسڈ) قدرتی طور پر پایا جانے والا ایک غذائی عنصر ہے جو زیادہ تر پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔
دوسرے جانداروں کے برعکس، انسان خود وٹامن سی نہیں بنا سکتا۔
اس لیے اس کی ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں اسے کھانے کی اشیاء سے حاصل کرنا چاہیے۔
وٹامن سی کی کمی کی کیا علامات ہو سکتی ہیں؟
وٹامن سی کی کمی مختلف شکلوں میں نظر آ سکتی ہے۔۔
خون کی کمی
مسوڑھوں سے خون بہنا
قوت مدافعت میں کمی
جوڑوں اور پٹھوں میں درد
خشک جلد
کیا آپ کو وٹامن سی کی کمی کا خطرہ ہے؟
کمی عام نہیں ہے لیکن جو لوگ پھل اور سبزیاں نہیں کھاتے، تمباکو نوشی کرتے ہیں یا ڈائیلاسز پر ہیں ان میں کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آپ کو وٹامن سی کی کتنی مقدار کی ضرورت ہے؟
وٹامن سی کی ضروری مقدار مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ ہے
مرد – فی دن 90 ملیگرام
خواتین – فی دن 75 ملیگرام
تمباکو نوشی کرنے والے – 35 ملی گرام اضافی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان میں وٹامن سی کی کمی ہوتی ہے۔
وٹامن سی کے کیا فوائد ہوتے ہیں؟
یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو بیماری پیدا کرنے والے نقصان دہ فری ریڈیکلز کو بے اثر کرتا ہے۔
جلد میں کولیجن بناتا ہے جو جلد کو لچکدار اور جھریوں سے پاک کرتا ہے۔
آئرن کے جذب کو بہتر بناتا ہے۔
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور زخم بھرنے میں مدد کرتا ہے۔
دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
نزلہ زکام کی علامات کی مدت یا شدت کو کم کر سکتا ہے۔
آپ کن ذرائع سے وٹامن سی حاصل کر سکتے ہیں؟
کینو
چکوترا
امرود
مرچ
ٹماٹر
آملہ
پتوں والی سبزیاں
وٹامن سی کو خوراک میں شامل کرنے کا آسان طریقہ
جتنا ممکن ہوسکے کچے پھل اور سبزیاں کھائیں۔ لمبی مدت تک کھانا پکانے سے وٹامن سی کی مقدار کم ہوتی ہے۔
اسنیکس: کینو، شکر قندی، مالٹا، انناس۔
جوس: کینو اور سنگترے کا آدھا کپ جوس ناشتے کے ساتھ لیا جاسکتا ہے۔
فروٹ سلاد: میٹھے کی جگہ کینو، اسٹرابیری، آم، امرود اور بیریز۔
پتوں والی سبزیاں: پالک، گوبھی، شلجم، بروکولی کا استمعال کریں۔ ابالنے کے بجائے سبزیوں کو کم تیل میں ہلکا سا فرائی کرلیں۔
کیاسپلیمینٹ ضروری ہیں؟
سپلیمینٹ ان لوگوں کو درکار ہوتے ہیں جو خوراک سے اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتے یا بیماریوں کی وجہ سے ان کی کمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
اپنے وٹامن سی سپلیمنٹس کو 45 سے 120ملی گرام کے درمیان تک یا تجویز کردہ خوراک تک محدود رکھیں۔ بہت زیادہ وٹامن سی دیگر غذائی اجزاء کے عمل میں مداخلت کر سکتا ہے اور معدے کی تکلیف کا سبب بن سکتا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ہی بہترین صحت اور تندرستی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
Recent Comments